28 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ کسی بھی غیرملکی بحری بیڑے کو ایران کی سمندری حدود کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ابنا: ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے آج بحریہ کے بعض تازہ جنگی آلات کی رونمائی کی تقریب کے ضمن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ علاقے میں دشمن کی ہر حرکت کنٹرول کررہی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ایرانی ماہرین کی جانب سے جنگی آبدوزوں کی تیاری کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل آبدوز بنانے کی ٹیکنالوجی صرف چند ممالک کے پاس تھی لیکن آج اس سلسلے میں ایران اور اس ٹیکنالوجی کے حامل دیگر ممالک کے مابین کوئی فاصلہ نہیں ہے ۔....../110